جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کو ذہین بنانے کے لیے اچھے اسکول اور پیسوں کی ضرورت نہیں، تحقیق

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ اساتذہ والدین اور طالب علموں کا باہمی رشتہ بچوں کی قابلیت کو بڑھاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوہیو یونیوسٹی میں ہونے والے تحقیقاتی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کی اچھی تعلیم اور قابلیت کے لیے معاشی طور پر مستحکم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اساتذہ کا

طالب علموں کے ساتھ سماجی تعلق اور والدین کا برتاؤ بچوں کی قابلیت اور اُن کو ذہین بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ مطالعے میں پرائمری اسکول کے اُن بچوں میں میتھس اور پڑھنے کی صلاحیت میں خود اعتمادی دیکھی گئی جن کے اساتذہ اور والدین کے باہمی رابطے تھے اور ٹیچر کا طلب علم کے ساتھ سماجی رشتہ بھی تھا۔  آن لائن گیمز بچوں کی تعلیمی استعداد بڑھانے میں معاون ماہرین کا ماننا ہے کہ اساتذہ اگر پڑھانے کے علاوہ طالب علموں کے ساتھ سماجی کاموں جیسے کھیل کود یا دیگر کاموں میں حصہ لیں تو اس کے ذریعے بچوں کا حوصلہ اور خود اعتمادی میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور یہی چیز اُن کی تعلیمی قابلیت میں‌ اضافہ بھی کرتی ہے۔ عام طور پر والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوانے کے لیے پیسے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی کے ذریعے بڑے اسکولوں میں ایڈمیشن یا اُس کے اخراجات ممکن ہیں۔ ماہرین کے مطابق معاشرے میں رائج تاثر تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد بالکل ہی غلط ثابت ہوا کیونکہ ٹیچرز، والدین اور بچوں کا آپسی تعلق ایک بڑا سرمایہ ہے جو معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتاہے۔ اوہیو یونیورسٹی کے پروفیسر روجر گودرد کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کے نتائج جنرل ایجوکیشن میں شائع ہوئے۔ مطالعے میں 5 ہزار سے زائد 78 تعلیمی اداروں کے بچوں کو شامل کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ والدین کی طرف سے بچوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت بھی اُن کی قابلیت اور ذہانت میں اضافہ کرتی ہے جبکہ اساتذہ اُن کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں جو معاشرے کو اچھی باتوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔ پروفیسر روجر کا کہنا ہے کہ ’مطالعے میں طالب علموں سے مختلف سوالات کیے گئے جن کا انہوں نے خود اعتمادی کے ساتھ جواب دیا جبکہ متعدد بچے ایسے بھی تھے جو آسان جوابات نہیں دے سکے’۔ ماہرین نے چوتھے گریڈ تک کے بچوں کو مطالعے میں شامل کیا جن سے میتھس اور دیگر مضامین کا ٹیسٹ لیا گیا، نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو بچے سماجی سرمایہ رکھتے ہیں وہ اچھے نمبروں سے پاس ہوئے جبکہ دیگر طالب علم اچھے نتائج حاصل نہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…