برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپا مختلف امراض سے موت کا خطرہ توقعات سے بھی زیادہ بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسین کی تحقیق کے دوران 36 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا
جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا۔ موٹاپا ان 10 خطرناک امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کا جسمانی وزن یا بی ایم آئی 25 سے زیادہ ہوتا ہے ان میں کینسر، ذیابیطس، امراض قلب سے لے کر متعدد امراض سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ ویسے بھی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے مگر اب تک یہ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی تھی کہ موٹاپا کن وجوہات کی بناءپر بے وقت موت کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپا ہر قسم کے امراض اور ٹریفک حادثات کے نتیجے میں موت کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ موٹاپا کم ہو تو چربی کہاں جاتی ہے؟ 25 کے بعد بی ایم آئی میں ہر بار 5 یونٹ کا اضافہ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 13 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ صحت مند افراد کا جسمانی وزن 18.5 سے 24.9 بی ایم آئی کے درمیان ہوتا ہے اور ان میں مختلف جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بہت کم ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے لانسیٹ ڈائیبیٹس اینڈ Endocrinology جرنل میں شائع ہوئے۔