اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو ویوو اوون کا استعمال اب ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے اور ہر گھر میں تقریباََ اوون موجود ہی ہوتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ مائیکرو ویوو اوون کینسر جیسی موذی بیماری کی بھی وجہ بنتا جا رہا ہے۔ غذائی ماہرین کی ایک تحقیق کے مطابق مائیکرو ویو اوون میں غذا گرم کرنے سے پہلے غذا کو ایسے پلاسٹک کے برتن میں رکھنا چاہئے جس پر مائیکروویو سیف کا لیبل لگا ہوا۔ لیبل نہ ہونے کی صورت میں ایسے برتن گرم پانی
سے بھرے ڈش واشر میں بھی نہیں ڈالنے چاہئے کیونکہ پلاسٹک جب گرم ہوتا ہے تو یہ خطرناک بیماریوں جیسے کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ غذائی ماہرین کی تحقیق کے بعد تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پلاسٹک کے کنٹینر پر مائیکرو ویو سیف یا بی پی اے فری کا لیبل بھی ہو تب بھی انہیں اوون میں نہیں رکھنا چاہیےبلکہ ایسے برتنوں سے بھی گریز کرنا چاہئے۔ ماہرین نے اوون میں کھانا گرم کرنے کیلئے شیشے یا سرامک کے برتن استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔