بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

رونا کتنی بڑی نعمت ہے، ماہرین نے بتادیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کے طبی ماہرین کا کنہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار 15 منٹ تک رونے سے دماغی صلاحتیں بہتر ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے ماہرین نے دماغی صلاحیتوں کو بہتر اور انسان کی ذہنی تناؤ سے نجات دلانے کے لیے تحقیق کی جس میں مختلف چیزوں پر غور کیا گیا۔ ماہرین نے ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے چہل قدمی اور مختلف غذاؤں و ادویات

کے استعمال کا مشاہدہ بھی کیا جن کے مثبت نتائج نظر آئے مگر تحقیقاتی ٹیم اُس وقت حیران رہ گئی جب رونے کے کا فائدہ سامنے آیا۔ تحقیقاتی ماہر کا کہنا تھا کہ ’ذہنی تناؤ اور دماغی صحت کو بڑھانے کے لیے ہنسنا مؤثر کن ہے مگر ہفتے میں ایک بار اگر کوئی شخص کھل کے رو لے تو اس کا دماغی صلاحیتوں پر مثبت اثر پڑتا ہے‘۔ ماہرین نے تحقیق سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ اگر مشکل حالات میں رو لیا جائے تو اس سے نہ صرف دل ہلکا ہوتا ہے بلکہ یہ عمل غم بھلانے میں بھی مددگار ہے۔ یاد رہے کہ جاپان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے لوگ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت مصروف رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف کمپنیوں نے ملازمین کے سونے کی شرط عائد کررکھی ہے تاکہ ذہنی تناؤ کم کیا جائے۔ دوسری جانب جاپانی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسکولوں اور دفاتر میں لوگوں کو رونے کی ترغیب دی جانے لگی جبکہ لوگ جذباتی فلمیں بھی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنے لگے تاکہ وہ کچھ دیر رو کر اپنا غم بھول سکیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…