ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دودھ ایک صحت بخش اور مکمل غذا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ ایک مکمل اورصحت بخش غذا ہے یہ ہڈیوں کو مضبوط ، جلد کو صحت مند اور قوت مدافعت میں اضافہ ہو تا ہے۔ دودھ بہت سی بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر،سانس کی بیماریوں ،موٹاپے ،گٹھیا اور کئی طرح کے کینسر سے بھی بچاتاہے۔ دودھ میں موجود تمام غذائی اجزاء انسانی جسم کے لئے ضروری ہیں اور ان کی جسم میں کمی بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔

بہت سے بچے اور بڑے بھی دووھ پینے اور اس سے بنی ہوئی چیزیں کھانے سے منع کر تے ہیں اس لیے آج ہم آپ کو دودھ کے فائدے اور اس کو نہ پینے کے نقصانات بتائیں گے کیونکہ دودھ انسانی جسم کے لئے نہایت مفید ہے ۔ دودھ کے فوائد دودہ کے مکمل اور بھر پور فوائد حاصل کرنے کے لئے خالص دودھ یا اس سے بنی اشیاء جیسے پنیر ،مکھن ،دہی اور گھی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ دودھ کے فائدے ایک گلاس دودھ میں موجود وٹامن اے اور بی نظر کو تیز کرتا ہے اور ریڈ بلڈ سیلز کو بڑھاتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹ توانائی فراہم کرتے ہیں اورپوٹاشیئم اور میگنیشیئم نروز کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔ دودھ میں موجود غذائیت پورے جسم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ لہٰذا خود کو ہر طرح صحت مند رکھنے کے لئے دودھ کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جسم کو کیلشیئم فراہم کرنے کا سب سے اہم قدرتی ذریعہ دودھ ہے۔ کیلشیئم جسم کو کینسر،ہڈیوں کی کمزوری، گٹھیا ، میگرین کے درد اور بچوں کو مٹاپے سے بچاتا ہے۔ یہ جسم سے زائد چکنائی کو ختم کرکے وزن بھی کم کرتا ہے۔ ہڈیوں کی مضبوطی میں کیلشیئم اہم کردار اداکرتا ہے۔ اور اسے حاصل کرنے کا سب سے آسان ،سستا اور بہترین ذریعہ دودھ ہے۔ یہ کیلشیئم نا صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ یہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک سے بھی بچاتا ہے۔ دل کو صحت مند رکھنے کے لئے دودھ کا استعمال کریں ۔اس میں موجود پوٹاشیئم اور میگنیشیئم بلڈ پریشرکو کم کرکے دل کی جانب خون کا دبائو کم کرتے ہیں۔

دودھ میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحیح نشونماء کرنے کے ساتھ ہڈیوں کو مضبوط بھی بناتا ہے۔ ہڈیوں کی بیماری( جیسے ہڈیوں کا بھر بھرا ہوجانا) سے بچنے کے لئے پابندی کے ساتھ دودھ کا استعمال کیا جائے۔ وہ بچے جو گائے کا دودھ نہیں پیتے ان میں چوٹ لگنے سے ہڈی ٹوٹنے کا ذیادہ خطرہ ہوتا ہے،اسی طرح ان کی ہڈی جڑنے میں بھی ذیادہ وقت لگتا ہے۔ بچوں اور نوجوانوں میں دودھ کا استعمال

ان کے دانتوں کو صحت مند رکھتا ہے کیونکہ یہ دانتوں کی سطح کو تیزابیئت کے اثر سے محفوظ رکھتا ہے۔ جو بچے صحت اور توانائی حاصل کرنے کے لئے دودھ کا استعمال کرتے ہیں ان میں سوفٹ ڈرنکس پینے کی عادت خود ہی کم ہوتی جاتی ہے اوران کے دانت اور مسوڑھے خراب ہونے سے محفوظ رہتے ہیں ۔ جلد کو نرم و ملائم اور گورا کرنے کے لئے صدیوں سے دودھ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

دودھ خشک جلد کے علاج کے لئے بھی مفید ہے۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو چہرے اوردوسرے متاثرہ حصوں پر لگا کر ۱۵ منٹ کے لئے لگا رہنے دیں پھر دھو لیں ۔ دودھ جلد کو توانائی بخش کر نرم وملائم بناتا ہے۔ اس میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرکے جلد کو تازگی بخشتا ہے،اور وٹامن اور دوسرے اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کے

فری ریڈیکلز (جو جھریوں اور نشانوں کا باعث بنتے ہیں) کو ختم کرتے ہیں ۔ دودھ معدے کی تیزابیت ختم کرنے کے لئے بہترین ہے ۔ تیزابیت کو ختم کرنے کے لئے ٹھنڈا دودھ پانی ملا کر پینے سے فوری آرام آتا ہے۔ خیال رہے کہ دودھ میں موجود وٹامنزاور معدنیات ہمیں صحت مند اور مضبوط بناتے ہیں۔ اس لیے آج ہی سے دودھ کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…