ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

اکثر پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے؟

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیروں میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا تجربہ اکثر افراد کو ہوتا ہے، خصوصاً جب پیر سن ہونے کے بعد اسے حرکت کی دی جائے۔ عام حالات میں یہ کسی پوزیشن میں بہت دیر تک پیر کو رکھنے کے باعث اعصابی دباﺅ کے باعث ہوتا ہے، جو کہ جسم کو حرکت دینے پر ختم ہوجاتا ہے۔ تاہم اگر یہ تجربہ بار بار ہونے لگے تو پھر یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر یہ احساس پیروں کو حرکت دینے کے باوجود بہت دیر تک طاری رہے جبکہ تکلیف بھی ہو۔

ایسا ہونے کی ممکنہ وجوہات درج ذیل ہیں، تاہم اس تجربے پر ڈاکٹر سے ضرور رجوع کیا جانا چاہئے۔ ذیابیطس ذیابیطس میں اکثر مریض کو پیر میں سوئیاں چبھنے یا جھنجھناہٹ کا حساس ہوتا ہے، اس کی وجہ ہائی بلڈ شوگر کے نتیجے میں اعضاب کو پہنچنے والا نقصان ہوتا ہے۔ ذیابیطس کی دیگر علامات یہ ہیں، پیشاب زیادہ آنا، بہت زیادہ پیاس لگنا، خشک منہ، جلد میں خارش، سانس سے پھلوں جیسی بو آنا، پیروں اور ہاتھوں میں درد یا سن ہونا، بھوک بڑھنا، جسمانی وزن میں اچانک کمی اور زخم کا جلد ٹھیک نہ ہونا۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر وٹامن بی 12 کی کمی اس وٹامن کی کمی اعصابی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ مستقل نشانہ بنانے لگتی ہے۔ اس وٹامن کی کمی ریڑھ کی ہڈی، عصبی خلیات اور دیگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور کمر جھک جاتی ہے۔ گردے فیل ہونا گردے فیل ہونے کی علامات میں بھی سوئیاں چبھنے کا احساس بھی شامل ہے، ویسے تو گردے فیل ہونے کی متعدد وجوہات ہیں، تاہم سب سے عام ذیابیطس اور ہائی بلڈپریشر ہے۔ سوئیاں چبھنے کے ساتھ ساتھ گردے فیل ہونے کی دیگر علامات یہ ہیں، پیروں میں تکلیف اور ان کا سن ہونا، مسلز کا اکڑنا، پٹھوں کی کمزوری۔ گردے فیل ہونے کی یہ علامات جانتے ہیں؟ آٹو امیون امراض آٹوامیون امراض میں جسمانی خلیات کسی غلط فہمی کی بناءپر خلیات پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور اکثر آٹو امیون امراض سے پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے۔ انفیکشن مختلف اقسام کے انفیکشن اعصاب میں ورم کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے، ایسے انفیکشن والے امراض لمفی امراض، ہیپاٹائٹس بی اور سی، ایچ آئی وی ایڈز وغیرہ۔ مخصوص ادویات کچھ مخصوص ادویات بھی پیروں میں اس احساس کا باعث بنتی ہیں، عام طور پر کینسر (کیمو تھراپی)، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کی ادویات کے نتیجے میں یہ اثر ہوتا ہے۔ ان ادویات کے استعمال کرنے والوں کو پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے تو ڈاکٹر سے بات کرنی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…