ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زیادہ بیٹھنے والے اکثرافراد جلد ہی کس خطرناک ترین بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں؟ماہرین کے تشویشناک انکشافات

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرگ (این این آئی)ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر کے افراد جو اپنا زیادہ وقت دفتر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں کینسر، ذیابیطس ٹائپ ٹو، خون کی شریانوں کے مسائل (امراض قلب یا فالج) اور جلد موت کا خطرہ جسمانی طور پر متحرک افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے دوران لگ بھگ پندرہ ہزار کے قریب افراد کے دن بھر کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں سات گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارنا کینسر سمیت دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے ٗچاہے وہ لوگ دیگر اوقات میں

جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہی کیوں نہ ہو۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اوسطاً درمیانی عمر کے افراد دن بھر میں آٹھ گھنٹے تک اپنا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں جس کی بڑی وجہ دفتر میں سست طرز زندگی کو اختیار کرنا ہے۔محققین کے مطابق دنیا بھر میں آبادی کا بڑا حصہ خطرناک حد تک سست طرز زندگی کا عادی ہوچکا ہے ٗدفاتر سے ہٹ کر بھی گھر میں ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھے رہنا لوگوں کو دلپسند مشغلہ بن چکا ہے جو مختلف امراض کی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ دفاتر میں اپنی عادات میں تبدیلی لانا کینسر سمیت مختلف امراض سے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…