جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملاوٹ کرنے والابھی بڑادہشتگرد

datetime 17  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگرد صرف دھماکہ کرنے والا نہیں ہوتابلکہ ملاوٹ کرنے والابھی بڑادہشتگردہوتاہے اورملاوٹ کی وجہ سے پاکستانی شہری کئی موذی امراض میں مبتلاہیں لیکن لالچ کی وجہ سے ملاوٹ مافیاتمام حدیں پارکرچکاہے ۔ایک نجی ٹی وی کی جاری کردہ ویڈیوکے مطابق نمک کی مقدارکوزیادہ کرنے کےلئے چونے اورپتھرکوپیس کراستعمال کیاجاتاہے ،لہسن کاوزن بڑھانے کےلئے اس

کوتیزاب سے دھویاجاتاہے ،آٹے میں میدے کواستعمال کیاجاتاہے جبکہ چنے کے چھلکوں سے چائے کی پتی تیارکی جاتی ہے ،اسی طرح میدے کی مقداربڑھانے کےلئے سنگھاڑے کاپائوڈرملایاجاتاہے ،مرچوں میں چوکرجبکہ ہلدی میں میدہ ملاکرفروخت کیاجارہاہے ،اسی طرح ٹماٹرکی کیچ اپ بنانےکےلئے ٹماٹروں کے بجائے آلو،کدو،اخروٹ اوررنگ کااستعمال کیاجاتاہے ،مردہ جانوروں کی چربی سے گھی بنایاجارہاہے،پھلوں کومیٹھاکرنے کےلئے سکرین کے انجکشن لگائے جاتے ہیں ،گوشت کاوزن بڑھانے کےلئے ذبیحہ کی شہہ رگ میں پانی کااستعمال عام ہے ، شہریوں کوتازہ اورفوری طورپرسبزیاں فراہم کرنے کےلئے آکسی ٹوکسن انجکشنزکااستعمال عام ہے ،مینگوجوس جوکہ عوام کوپیلایاجارہاہے دراصل یہ بلیوں کوپلایاجانے والاجوس (وکس )ہے ،مردہ جانوروں کے گوشت کومٹن اوربیف ظاہرکرکے فروخت کیاجارہاہے ۔اسی طرح جعلی دودھ کے لئے ایسے کیمکلزاستعمال کئے جارہے ہیں جوکہ اگرحیوانوں پربھی استعمال کیے جائیں توان کی جلدموت ہوجاتی ہے لیکن جعلی دودھ کوگاڑھاکرنے کےلئے ایسے کیمکلزعام طورپراستعمال کئے جارہے ہیں کہ ان سے دودھ تازہ اورگاڑھادکھائی دیتاہے ،یہ سب چیزیں کسی اورملک میں نہیں بلکہ ہمارے اپنے ہم وطن صرف زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کے چکرمیں کررہے ہیں اورآئے روزان کی ملاوٹ شدہ اشیاکے استعمال سے شہری موذی امراض کاشکارہورہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…