اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)رمضان کا بابرکت مہینہ جاری ہے جس میں کئی طرح کے مشروبات استعمال کیے جاتے ہیں جو روزہ داروں کی توانائی بحال کرنے کا کام کرتے ہیں۔مگرآج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رمضان میں کون سا مشروب استعمال کرتے تھے ۔نبیض حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چند پسندیدہ مشروبات میں سے ایک تھا جو کہ کشمش یا کھجوروں کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اور اس کے حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں نبیض کو بنانے کا طریقہ
6 یا 7 کھجوریں (عجوہ) یا مٹھی بھر کشمش لیں ، 6 سے 8 اونس پانی ، نماز عشاء کے بعد کشمش یا کھجوروں کو لیں اور پانی میں ڈبو دیں ، انہیں رات بھر کمرے کے درجہ حرارت میں فجر کے وقت تک بھگوئیں رکھیں ، اس کے بعد کشمش یا کھجوروں کو نکال دیں اور پانی پی لیں ، اس مشروب کو چائے کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اس پانی میں اجزاء کو دو سے تین دن سے زیادہ بھگو کر نہ رکھیں کیونکہ اس کے بعد وہ سرکہ بن سکتا ہے۔چونکہ یہ سنت رسول صلی اللہ و آلہ وسلم ہے تو اسے سحری کے وقت استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس مشروب کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لوگوں کے اندر تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے ۔آپ بھی آج ہی نبیض بنا کراستعمال کریں۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سحری کے وقت پسندیدہ مشروب
10
جون 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں