ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان المبار ک میں روزہ افطارکرنے کے بعد سستی ختم کرنےکا آسان اورسستاقدرتی طریقہ

datetime 31  مئی‬‮  2017 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبار ک میں روزہ افطارکرنے کے بعد انسان پرسستی سی چھاجاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دن بھر روزے کی وجہ سے خالی پیٹ رہنااورساتھ ہی پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے یہ سستی پیداہوتی ہے اس سستی کوختم کرنے کیلئے ماہرین طب نے آسان ترین اورقدرتی نسخہ تجویزکیاہے جس کے کوئی سائیڈایفکٹس بھی نہیں ہیں اوراس مشروب سے انسانی جسم میں چھائی سستی بھی ختم ہوجاتی ہے ۔

اب ایک تازہ ترین تحقیق میں ماہرین نے بتایاہے کہ روزہ افطارکرنے کے فوری بعد بعض افراد فوری طورپر شام کاکھانابھی ساتھ کھالیتے ہیں جس سے ان کوافطارکے بعد عبادت کرنے میں کافی دقت کاسامناکرناپڑتاہے ،ماہرین کااس حوالے سے کہناہے کہ زیادہ ترافراد توافطارکرنے کے بعد کھانانمازتراویح کے بعد ہی کھاتے ہیں لیکن ایسے افراد بھی ہیں جوافطارکرنے کے ساتھ فوری طورپرکھاناکھالیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ سستی کاشکارہوجاتے ہیں ،ماہرین نے اس بارے میں ایک بہت ہی آسان اورسستاترین نسخہ تجویزکیاہے کہ اگرافطارکے بعد کوئی شخص کھاناکھالے یااس نے افطاری میں دیگراشیاکازیادہ استعمال کیاہوتواگر آدھ گلاس پینے کے پانی میں آدھے لیموں کاتازہ رس اورساتھ ہی املی کی کچھ مقدارڈال کران تینوں اجزاکومکس کردیاجائے تویہ ایک مشروب بن جائے گااوراس مشروب کوکسی ٹھنڈی جگہ پرآدھ گھنٹہ کیلئے رکھ دیں اورروزانہ افطارکے بعد اس مشروب کے تین چمچ استعمال کریں توآپ کے جسم پرچھائی ہوئی سستی فوری ختم ہوجائے گی جبکہ املی کی وجہ سے آپ کے معدے کوٹھنڈک ملے گی اورافطارکے بعد چاہے آپ نے کھاناکھایابھی ہوتودوران تروایح اوردیگرعبادات میں سستی آپ کے قریب بھی نہیں آئے گیاورآپ بہت ہی احسن طریقے اپنی عبادات کرسکیں گے اس دوران پرآپ نیندکاغلبہ نہیں طاری ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…