اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحت مند جسم کے لیے صحت مند دماغ ہونا ضروری ہے لیکن صحت مند دماغ تبھی ہو سکتا ہے جب آپ ذہنی طور پر بالکل پر سکون ہوں ۔کسی بھی قسم کےذہنی دباو کی صورت میں انسان مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے ۔ تحقیق کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ یوگا نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی پُرسکون کرتا ہے اور ڈپریشن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔
تحقیق میں 122بالغ لوگوں کو جن میں کم ذہنی دباو کی علامات پائی گئیں ان کو 10ہفتے کے لیے یا تو یوگا کرنے کو کہا گیا یا یلتھ ایجوکیشن کی کلاسز لینے کو کہا گیا۔ان میں سے وہ افراد جنہوں نے 10ہفتے تک مسلسل یوگا کیا ان افراد سے ذہنی طور پر صحت مند پائے گئے جنہوں نےکلاسز لیں تھیں ۔اگرچہ تحقیق نے یہ نہیں کہا کہ یوگا کرنے والے افراد میں مکمل طور پر ڈپریشن ختم ہو گیا لیکن ان میں ڈپریشن کی علامات میں کمی ضرور ہو گئی تھی ۔