ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

’اگر چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو کھانا کھانے کے بعد اتنی دیر کچھ بھی نہ کھائیں‘ ماہرین نے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین اور آسان طریقہ بتادیا

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

اسلام ااباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسمانی میٹا بولزم سست پڑنے لگتا ہے۔ میٹا بولزم سست پڑھنے سے توانائی کا استعمال بھی سست پڑجاتا ہے اور یوں جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے نجات پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

ایسی صورت میں ہمیں ا پنی کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آسٹریلوی ماہر غذائیات سٹیفن لوئی نے اس سلسلے میں ایک انتہائی مفید مشورہ دیا ہے جس پر عمل کرکے کسی بھی عمر میں باآسانی وزن کم کرنا ممکن ہے۔ سٹیفن لوئی کہتے ہیں کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کم از کم وقفہ پانچ گھنٹے رکھیں تو قدرتی طور پر آپ کا جسم فاضل چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔ دوکھانوں کے درمیان اس سے کم وقفہ ہونے کی صورت میں اضافی چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ا گر آپ کھانوں کے درمیان پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور نمکو وغیرہ جیسی ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ان میں موجود توانائی کو استعمال کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والی چربی کو نہیں پگھلاتا، لہٰذا وزن کم کرنے کےلئے دو کھانوں کے درمیان کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے کچھ بھی نہیں کھانا چاہئیے۔مزید اچھے نتائج کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت ورزش کریں اور یہ ورزش ناشتے سے پہلے کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ صبح اٹھتے ہی ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔ آپ مشکل ورزشیں نہ کرنا چاہیں تو صرف آدھے گھنٹے کی واک کرکے ہی اپنا میٹابولزم تیز کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…