اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر ایک موذی مرض جو کہ جان لیوا ہے اور ایسے افراد جو آنت یا مقعد کے کینسر کا شکار ہوتے ہیں علاج کے باوجود ان کی کسی بھی وقت موت ہوسکتی ہے لیکن اب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ خشک میوہ جات کھاتے ہیں
ان کا آنت کے کینسر سے مرنے کا امکان57فیصد کم ہوتا ہے۔ ان کی وجہ سے کینسر کے واپس آنے کے امکان بھی 42فیصد کم ہوجاتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ بادام اور اخروٹ کی وجہ سے آنتوں کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ مونگ پھلی میں ایسا فائدہ نہیں ملاکہ اس کی وجہ سے کینسر ٹھیک یا کم ہوسکے۔زیادہ تر مریضوں کی یا تو کیموتھراپی ہوئی تھی یا وہ سرجری کے تکلیف دہ مراحل سے گزر چکے تھے۔19فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ دو اونس(تقریباً22بادام) ہفتے میں کھاتے تھے،۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان لوگوں کے کینسر سے مرنے کے امکانات ان لوگوں سے57فیصد کم تھے جو خشک میوہ جات نہیں کھاتے تھے۔اسی طرح ان کاکینسر واپس آنے کے امکانات بھی 42فیصد کم تھے۔تحقیق کار ٹیمی ڈایوکا کہنا تھا کہ متعدد ریسرچز میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ خشک میوہ جات سے دل بھی مضبوط ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ آنت کے کینسر میں بہت مفید ہوتے ہیں۔