جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

صحت کیلئے بد ترین سوشل میڈیا ایپ کونسی؟

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ انسٹاگرام استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اسے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والی سب سے بدترین سوشل میڈیا ایپ قرار دیا گیا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ فوٹو شیئرنگ ایپ نوجوانوں کی نیند سمیت مختلف منفی ذہنی اثرات مرتب کرتی ہے۔14

سے 24 سال کے لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افراد پر کیے گئے سروے کے مطابق سب سے بہترین سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب ہے جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ سوشل میڈیا ایپس جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ نوجوانوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مدد دیتی ہیں،درحقیقت ذہنی صحت کے مسائل بڑھا رہی ہیں۔اس تحقیق کے دوران ہر سوشل میڈیا سائٹ کو ذہنی بے چینی،ڈپریشن،تنہائی،نیند اور بدزبانی سمیت 14 صحت اور شخصی مسائل کے حوالے سے جانچا گیا۔ریٹنگ کے لحاظ سے معلوم ہوا کہ انسٹاگرام سب سے منفی اثرات مرتب کرنے والی ایپ ہے تاہم اسے جذبات کے اظہار اور اپنی شناخت بنانے کے حوالے سے بہتر قرار دیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک کا زیادہ استعمال نیند پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بدزبانی کے حوالے سے سب سے آگے ہے تاہم یہ جذباتی معاونت اور برادری بنانے کے لیے مثبت ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…