اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹا پے سے نجات حاصل کرنے کیلئے اگر آپ محنت کرنے کے بجائے ایک گلاس پانی پئیں تو وہ بھی موٹاپے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرسکتا ہے۔یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سافٹ ڈرنک کی جگہ پانی کو دینے سے موٹاپے کا خطرہ 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے
ورزش کے بجائے پانی کو ترجیح دینا اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ سافٹ ڈرنکس میں سب سے زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں جن کا زیادہ استعمال توند نکلنے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ تحقیق پرتگال میں جاری موٹاپے پر یورپین کانگریس میں پیش کی گئی۔