لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرصحت اشیاپرپابندی اوران کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ انتباہ جاری کیاہے کہ گرمیوں میں ایسی مصنوعات کااستعمال نہ کریں جوکہ صحت کےلئے مضرہیں جبکہ ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں پابندی کے بعد مارکیٹ میں بھی دستیاب ایسے مشروبات استعما ل نہ کرنے کاکہاہے جوکہ صحت کے مضرہیں ۔پنجاب فوڈاتھارٹی کے جاری کردہ ایک اشتہارمیں کہاگیاہے کہ انسٹٹ
ڈرنکس جن میں لیموں اور دیگرپھلوں کاذائقہ ہوتاہے ان کے مختلف فلیورزاوریہ ڈرنکس مصنوعی ہیں اوران میں انسانی صحت کےلئے فائدہ مندکوئی کیلریزنہیں پائی جاتی ہیں اس لئے عوام خود گھروں میں پھلوں اورلیموں سے خود مشروبات تیارکریں اوربچوں کوبھی یہ مشروبات پلائیں ۔اشہتارمیں ایک سروے کابھی حوالہ دیاگیاہے کہ پاکستان میں 44 فیصد بچوں میں نشونما کی کمی پائی گئی ہےاوروالدین کوبھی تنبہ جاری کی گئی ہے ۔