لاہور( این این آئی)ماہرین کی ایک تحقیق میں ورزش کوآنکھوں کی بصارت کے لیے بھی بہترین قرار دیا گیا ہے ۔حال ہی میں چوہوں اور دیگر جانوروں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی سرگرمی کے دوران ان کے دماغ کے بصری حصے میں نیورونز پہنچنے کا سلسلہ (نیورون فائرنگ)بڑھ جاتی ہے جو نظر کو بہتر بناتی ہے اور اسے برقرار رکھتی ہے۔اس کے لیے ماہرین نے ایک تجربہ وضع کیا جس میں انسانی رویوں اور نیورل امیجنگ کے درمیان تعلق کو نوٹ کیا گیا۔ اس میں دیکھا گیا کہ
جسمانی ورزش سے سے انسانی بصارت سے وابستہ دماغی افعال پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس میں دیکھا گیا کہ ہلکی ورزش بصری قشر ( وژول کورٹیکس)پر اچھا اثر ڈالتی ہے اوریہ وہ جگہ ہے جو ہمیں کسی منظر دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے کی ہے اور انکا خیال ہے کہ جانوروں پر کیے گئے تجربات اور ان کی دریافت عین انسانوں کے لیے بھی درست ثابت ہوسکتی ہے۔ لیکن یہ بات ضرور سامنے آئی ہے کہ ورزش سے بینائی اور اس سے وابستہ نظام پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔