منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

گوشت کے پیکٹس میں نظر آنے والا سرخ محلول خون نہیں ہوتا بلکہ ۔۔۔! حیرت انگیزانکشاف

datetime 19  مئی‬‮  2017 |

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں کی جانے والی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوشت کے بند پیکٹ میں موجود لال محلول دراصل خون نہیں بلکہ پروٹین کا ایک خاص کیمیا میو گلوبن ہوتا ہے۔ایم ایس این کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق اگر گوشت کی دکانوں میں سجے سنورے گوشت کے پیکٹ میں تیرتا لال محلول دراصل خون نہیں ہوتا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس سرخ محلول کو خون سے تشبہہ دیتے ہیں

لیکن یہ خون نہیں بلکہ ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے، جسے میوگلوبن کہا جاتا ہے۔پروٹین میں شامل یہ سرخ محلول گوشت اور اس سے نکلتے جوس کو سرخ رنگ دیتا ہے، جس پر اسے دیکھ کر خون کا گمان ہوتا ہے، یہ محلول عام پر تمام پیکٹس میں نظر آتا ہے۔ہمارے خون میں موجود ہیموگلوبن کی طرح میوگلوبن بھی جانوروں کے مسلز تک آکسیجن پہنچانے کا کام سرانجام دیتا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ گوشت ہوا یا گرم جگہ زیادہ دیر رہنے کے باعث اس کا رنگ سرخ سے برائون ہوجاتا ہے۔ماہرین صحت نے اس کے بارے میں اپنی رائے میں کہاہے کہ گوشت سے نکلتا سرخ محلول صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے ۔ماہرین صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ گوشت کے بند پیکٹ میں موجود لال محلول دراصل خون نہیں بلکہ پروٹین کا ایک خاص کیمیا میو گلوبن ہوتا ہے یہ خون نہیں بلکہ ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے، جسے میوگلوبن کہا جاتا ہے۔پروٹین میں شامل یہ سرخ محلول گوشت اور اس سے نکلتے جوس کو سرخ رنگ دیتا ہے، جس پر اسے دیکھ کر خون کا گمان ہوتا ہے، یہ محلول عام پر تمام پیکٹس میں نظر آتا ہے۔ہمارے خون میں موجود ہیموگلوبن کی طرح میوگلوبن بھی جانوروں کے مسلز تک آکسیجن پہنچانے کا کام سرانجام دیتا ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ گوشت ہوا یا گرم جگہ زیادہ دیر رہنے کے باعث اس کا رنگ سرخ سے برائون ہوجاتا ہےاس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…