اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی جسم کا ہر عضو بہت اہم ہے اور تمام اعضا کی فعالیت کے لیے ان کو مناسب خوراک جو کہ خون کی صورت میں ملتی ہے بہت ضروری ہے اس کے بغیر اعضا کے لیے کوئی بھی سر گرمی کرنا ممکن نہیں ۔دل کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جسم کے تمام حصوں کو صاف خون کی مناسب مقدار پہنچاتا رہے
جسم اپنی نارمل پوزیشن میں کام کرتا رہے ۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جسم میں کوئی ایسا حصہ بھی ہو سکتا ہے جس میں خون موجود نہ ہو اور وہ اس کے بغیر بھی اتنا اہم ہو کہ اس کے بغیر آپ کی دنیا اندھیر ہو جائے ۔جی بالکل جسم میں ایسا حصہ بھی موجود ہے اور وہ ہے ہماری آنکھ میں موجود رنگین حصہ جسے کورنیا کہا جاتا ہے۔