اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پھلوں میں قدرت نے ایسی غذائیت رکھی ہے جو کہ انسانی جلد کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے،آئیے آپ کو کچھ ایسے پھلوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو کہ آپ کو بہت فائدہ دیں گے۔
سیب:اس پھل میں آئرن کے ساتھ وٹامن سی پائی جاتی ہے اور یہ دونوں چیزیں انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے کے ساتھ اسے چمکدار بناتی ہیں۔ اپنی روزانہ کی خوارک میں ایک سیب ضرور شامل کریں یا ایک تازہ جوس کا گلاس بھی آپ کو بہت فائدہ دے گا۔
چقندر:یہ پھل انٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور ان کی وجہ سے چہرے پر چھائیں ختم ہوتی ہیں۔ اسے کھانے سے قبل ابال لیں کہ اس طرح یہ بآسانی ہضم ہوگا ورنہ اسے ہضم کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔ آپ چاہیں تو اس کا جوس نکال کر اس میں ایک چمچ لیموں کا ر شامل کر کے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
گاجر:اس میں بیٹاکیروٹین پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں داخل ہوکت وٹامن اے میں تبدیل ہوتی ہے اور یہ جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ اس وجہ سے آپ کو چاہیے کہ اس سبزی کو اپنی روزانہ کی غذا کا حصہ بنالیں،آپ چاہیں تو اس کا جوس پئیں یا پھر اسے سلاد کے ساتھ استعمال کریں۔