اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

تربوز کے بیجوں کے 4بڑے فوائد جو ہر کسی کو معلوم نہیں،حیرت انگیزانکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے تربوز کے فوائد اور اس کے صحت پر خوشگوار اثرات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کے بیجوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔تربوز کے بیج فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئے بہت ہی مفیدہیں۔اس کے علاوہ یہ قدرتی انٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ان بیجوں میں citrullineپائی جاتی ہے جو کہ انٹی آکسیڈینٹ ہے اور خون کی شریانوں کے لئے بہت مفید ہونے کے ساتھ فشار خون کے لئے بہت اچھی ہے۔ان بیجوں سے ایک ایسا نسخہ بھی بنایاجاسکتا ہے جوکہ پیٹ کے لئے انتہائی مفید ہے۔آئیے آپ کو اسے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اجزاء پانی 30تربوز کے بیج بنانے کا طریقہ پانی کو کسی ڈونگے میں ڈال کر اس میں 30بیج ڈالیں اور اب اسے چولہے پر رکھ کر 10منٹ تک ابالیں۔اب اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اور اب محلول کو چھان کر فریج میں رکھ دیں۔اگر آپ پیٹ درد کے لئے اسے استعمال کریں گے تو یہ آپ کو بہت فائدہ دے گا۔اگر اس کا ذائقہ پسند نہ آئے تو کسی جوس میں ملا کر پئیں۔اس کے علاوہ تربوزکے بیجوں کے دیگرفوائد درج ذیل ہیں ۔

منرلز:۔
اللہ تعالیٰ نے تربوز کے بیجوں میں منرلز بھی بڑی مقدار رکھی ہیں۔ ان میں اہم منرل میگنیشیم ہے۔ تربوز کے بیجوں کے ایک کپ میں تقریباً 556 ملی گرام میگنیشیم موجود ہوتا ہے جو ہمارے روزانہ کی خوراک کیلئے ضروری ہے۔ تربوز کے بیجوں میں فاسفورس، آئرن، پوٹائشیم، سوڈیم، کاپر، میگنیز اور زنک بھی بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔جوکہ انسانی صحت کے لئے مفیدہیں ۔

پروٹین:۔ 

آپ یہ جان کرحیران رہ جائینگے کہ صرف ایک کپ تربوز کے بیجوں میں تیس اعشاریہ 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کی روزانہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں میں مختلف قسم کے امائنو ایسڈز بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس میں ایک خاس قسم arginine کی ہے۔ اس امائنو ایسڈ کی جسم میں موجودگی دل کی بیماریوں اور بلند فشار خون سے محفوظ رکھتی ہےاورانسان دل کے دورے سے محفوظ رہتاہے ۔
فیٹس:۔
تربوزکے بیجوں میں بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ بڑی تعداد میں نہ صرف تربوز بلکہ اس کے بیجوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ تربوز کے بیجوں کے استعمال سے جہاں ہم اپنے جسم کی بنیادی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں تو وہیں بہت سے بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیںاورانسانی جسم میں مدافعت بھی بڑھاتے ہیں ۔

وٹامنز:۔
تربوز کے بیجوں میں وٹامن بی کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی طبی تحقیق کے مطابق وٹامن بی خوراک کو توانائی میں بدلنے اور انسانی جسم کے افعال کو سرانجام دینے کیلئے بہت ضروری ہے۔ تربوز کے بیجوں میں niacin نامی عنصر ہمارے اعصابی نظام، نظام انہضام اور جلد کی صحت کو برقرار رکھتا ہےاورانسان صحت منداورخوبصورت رہتاہے ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…