لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)گردے کی پتھری کے علاج کےلئے گزشتہ 30 سال کی سب سے بڑی دریافت سامنے آگئی ہے، جسے دنیا بھر میں اس موذی مرض سے متاثرہ کروڑوں انسانوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ترشاوہ پھل میں پائے جانے والے ایک قدرتی مادے کی مدد سے گردوں کی پتھری کو ختم کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوب مشرقی ایشیاءمیں عام پائے جانے والے ترشاہ پھل گارسینیا کمبوجیا (Garcinia cambogia) میں پایا جانے والا مرکب ہائیڈروکسی سٹریٹ(HCA) ناصرف گردوں میں پتھری بننے سے روکتا ہے بلکہ پتھری بن جانے کی صورت میں اسے جسم سے خارج بھی کرسکتا ہے۔