اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گندے انڈوں کی بدبو اتنی ناگوار ہوتی ہے کہ اس کے تصور سے ہی متلی شروع ہو جائےمگر اب سائنسدانوں نے اس بدبو کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ اس سے استفادہ کرنا چاہیں گے۔ تحقیق میں بتایا ہے کہ ”گندے انڈوں کی بدبو اس سے خارج ہونے والی گیس ہائیڈروجن سلفائیڈ کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ گیس ممکنہ طور پر شوگر کے مریض افراد کو ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔
“ سائنسدانوں کے مطابق ”طویل عرصے تک ہائی بلڈ شوگر کے باعث خون کی وریدوں میں انفلی میشن پیدا ہو جاتی ہے جو خون کی روانی میں رکاوٹ بن کر شوگر کے مریض کو ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس وریدوں کے خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرتی ہے۔“سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ” اگر کسی مریض کے متاثرہ خلیوں میں ایسی دوائی انجکشن کے ذریعے داخل کی جائے جس سے سڑے ہوئے انڈوں کی بدبو آتی ہو، وہ انفلی میشن کے باعث تباہ ہونے والے خلیوں کو دوبارہ صحت مند کر دے گی۔