ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایلوویرا کے جوس کے انسانی صحت پر جادوئی اثرات

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جو موسمی تبدیلیوں کا پابند نہیں۔ اس قدرتی تحفے مختلف بیماریوں کی شفاءہے اس پودے کے اجزاءجسم کے اوپر بھی لگائے جاتے ہیں اور اندرونی طور پر بھی بطوردوااستعمال ہوتے ہیں۔ لیکن کیا

آپ جانتے ہیں کہ ایلویرا کا جوس بھی انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ جی ہاں ایلویرا کا جوس انسانی صحت پر جادوائی اثرات ڈالتا ہے، یہاں ہم آپ کو ایلویرا کے چند بہترین فوائد سے آگا ہ کریں گے۔ ایلوویرا کا جوس اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے،یہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور غذا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ جسم کے مختلف اعضائ جیسے کڈنی اور لیور وغیرہ کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔ ایلوویرا کا جوس وزن کم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے،اس کے علاوہ یہ معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے۔زخم کو قدرتی طور پر جلدی بھرنے کیلئے یہ جوس بہترین ہے ،اس کے استعمال سے نہ صرف زخم جلدی بھر جاتے ہیں بلکہ درد میں بھی آرام آتا ہے۔یہ جو س خون کو صاف کرنے کے ساتھ بیکٹریا کا خاتمہ کرتا ہے ،جس سے چہرے پر موجود ایکنی اور داغ دھبوں کا صفایا ہوجاتا ہے ،اور جلد پہلے سے زیادہ صحت مند ہوجاتی ہے۔ خواتین اس میں زیادہ کشش اس لیے محسوس کرتی ہیں کہ یہ جلد کے ساتھ بالوں کیلئے بھی بے حد فائدے مند ہے،یہ بالوں کی نشوونما بڑھاتا ہے اور انہیں نمی فراہم کرتا ہے جبکہ یہ بالوں کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…