ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بالوں کو صحت مند اورچمکداربنانے کے آسان طریقے

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شخصیت کے نکھارمیں خوبصورت بال بھی اپنی حیثیت رکھتے ہیں جس کےلئے لوگ طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کے بال چکمدارنظرآئیں خاص کرخواتین اپنے بالوں کولمبااورخوبصورت بنانے میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں ۔اگرروزمرہ کی زندگی میں بالوں کوخوبصورت بنانے اورانکی مضبوطی کےلئے ان چندطریقوں کااستعمال کیاجائے توآپ کواپنے بالوں میں واضح طورپرخوبصورتی نظرآئے گی ۔

نمی بڑھانے والے شیمپو کا استعمال :۔
بالوں میں نمی کو برقرر رکھنے والا شیمپو بالوں کو صحت مند اور مضبوط رکھتا ہے، ماہرین کے مطابق اگر شیمپو بالوں کی حالت کے مطابق نہ ہوں تو وہ انہیں زیادہ تیزی سے گرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔
شیمپو کا دو بار استعمال:۔
بالوں کو شیمپو سے دھوئیں اور یہی عمل پھر دہرائیں، یہ وہ ٹرک ہے جو آپ کے بالوں کے اسٹائل کو دو دن تک برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ ماہرین کے مطابق بالوں کو دو بار دھونے کے بعد آپ خود محسوس کریں گے کہ وہ زیادہ صاف اور چمکنے لگے ہیں، جبکہ بالوں کو دھونے کے بعد آخر میں کنڈیشنر کو بھی استعمال کریں۔
روزانہ شیمپو استعمال کرنے گریز:۔
بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونا بظاہر تو اچھا لگتا ہے مگر شیمپو اور پانی میں موجود کلورین اور دیگر منرلز بالوں کو قدرتی تیل سے محروم کرتے ہیں۔ روزانہ بال دھونے کے نتیجے میں بال ہلکے اور جلد گرنا شروع ہوسکتے ہیں، ماہرین کے مطابق بالوں کو ایک دن چھوڑ کر یا دو سے تین دن بعد دھونا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
ماسک کا استعمال:۔
ہیئر کلر، بالوں کو باندھنے اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بالوں کے سرے زیادہ نمی کا تقاضہ کرتے ہیں، اس کے لیے ہفتے میں ایک بار شیمپو کے ساتھ کسی ماسک کا استعمال بالوں کو صحت مند رکھتا ہے، ایک اچھا ماسک بالوں کے لیے وہ سب کچھ فراہم کرتا ہے جو روزمرہ کے معمولات کے نتیجے میں ختم ہورہا ہوتا ہے۔
اچھے برش کا استعمال:۔
برش کے سخت سرے یا سختی سے بالوں پر انہیں پھیرنا آپ کے بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں ان کے گرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے نرم برش کا استعمال ان کے تحفظ کے لیے بہتر ہوتا ہے جبکہ برش کو نرمی سے پھیرنا بھی عادت بنانی چاہئے۔

چینی کا استعمال :۔
ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…