اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرخ چیری صرف دیکھنے میں ہی خوش نما اور دل کش نہیں ہوتی بلکہ اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں یہ چھوٹا سا پھل جو غذائیت سے بھرپورہے،گرمی کے موسم میں ہوتا ہے۔ چیری میں ریشہ اور پانی ہوتا ہے۔ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو چیری کھائیے۔گرمیوں میں لوگ پھلوں کے بادشاہ آم کو کھانا پسند کرتے ہیں،مگرچیری کے کئی فائدوں کی بنا پر اسے بھی بازار سے خرید کر گھر لے جاتے ہیں۔
رومی ،یونانی اور چینی اسے قدیم زمانے سے کھارہے ہیں۔پاکستان کے شمالی علاقوں میں چیری کی کاشت کی جاتی ہے،مثلاََ گلگت، بلتستان اور بلوچستان وغیرہ۔دنیا بھر میں چیری کی تقریباََ 50 اقسام پائی جاتی ہیں،جن کا ذائقہ اور خوشبو مختلف ہے۔ چیری میں درد ختم کرنے کی خاصیت ہوتی ہے۔ چیری میں درد ختم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔چناں چہ اسے کھانے سے جوڑوں کا درد اور ورم،عضلاتی کھچاؤ اور کھیل کود کے دوران لگنے والی چوٹوں کا درد ختم ہوجاتا ہے