ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

بال گرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی جسم کو کام کرنے کے لئے جہاں وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے وہیں مختلف دھاتوں کے بغیر بھی یہ کام نہیں کرسکتا، مختلف دھاتوں میں سے زنک ایک اہم ترین دھات ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے انسانی جسم کمزوریوں کا شکار ہوجاتا ہے.

آئیے آپ کو اس کی اہمیت اور کمی کی صورت میں صحت کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہیں. زنک کی اہمیت اور کمی اس کی وجہ سے جسم کے خلیوں میں تقسیم کا عمل نہیں رکتا اور نئے خلیے بننے سے انسانی جسم معتدل رہتا ہے. اس کی وجہ سے جسم میں آنے والی چوٹ جلد مندمل ہوتی ہے اور ساتھ ہی حاملہ خواتین کے لئے یہ انتہائی اہم کردار اداکرتی ہے.اگر اس کی جسم میں کمی ہوجائے تو انسان ہیضے، بالوں کا گرنا، بھوک کی کمی، آنکھ اور کان کے مسائل، زخموں کا دیر سے بھرنا اور مستقل سر درد کا شکار ہوجاتا ہے. وہ کھانے جو زنک کی مقدار کو معتدل رکھیں قدرت نے کئی کھانے ایسے پیدا کئے ہیں جن کے استعمال سے انسان کے جسم میں اس اہم دھات کی کمی پوری ہوتی ہے. زنک کی کمی کی صورت میں آپ کو چاہیے ذیل میں بتائے ہوئے کھانے کھائیں،پکے ہوئے یا کچے مٹر کے آدھا کپ میں 2.9ملی گرام زنک ملے گا،مرغی کے تین اونس وزن میں آپ کو 2.4ملی گرام زنک ملتا ہے،دہی کے آٹھ اونس میں 1.7ملی گرام زنک ملے گا،پکے ہوئے سفید چنوں کے آدھے کپ میں آپ کو 1.3ملی گرام زنک حاصل ہوگا،ایک اونس بادام کھانے سے آپ کو 0.9ملی گرام زنک کی مقدار ملے گی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…