اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز بھی کبھی کبھی گوری رنگت کے بجائے قدرے گہری یا سیاہ رنگت والی لڑکی کو بھی ملتا ہے، تاہم مس یونیورس اور مس ورلڈ کے اعزاز ایسی لڑکیوں کو دئیے جانے پر کوئی ہنگامہ نہیں ہوتامگر امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے مس بلیک کا اعزاز قدرے گوری رنگت والی لڑکی کو دینے پر کئی لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا۔ ہر سال ہونے والے مقابلے میں اس بار مس بلیک کا خطاب افرو امریکن نژاد ایسی لڑکی کو دیا گیا.
جس کی رنگت سیاہ نہیں بلکہ قدرے گوری تھی۔مس بلیک کا اعزاز حاصل کرنے والی 27 سالہ رچل میلنسن کے والد افریکی نژاد جبکہ والدہ امریکی نژاد گوری ہیں، جس وجہ سے ان کی رنگت بلکل سیاہ ہونے کے بجائے قدرے گوری ہے۔رچل میلسن کو مس بلیک کے اعزاز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر متعدد صارفین نے یونیورسٹی انتظامیہ کا مذاق اڑایا اور کہا کہ ’مس بلیک کا اعزاز گوری رنگت کی لڑکی کو دیا گیا‘۔