جگرکے لیے بہترین اور بدترین غذائیں

14  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جگر انسانی جسم کا حساس اور بہت اہم عضو ہے۔ اسے جسم کی سب سے زیادہ پیچیدہ فیکٹری بھی کہا جاتا ہے جہاں 50 ہزار سے زائد کیمیائی تعاملات ہوتے رہتے ہیں۔

جگر اس تمام کارکردگی کے باوجود بہت حساس عضو ہے اور اس سے وابستہ امراض بھی گنتی سے باہر ہیں۔تاہم اپنا طرزِ زندگی بدل کر اپنے جگر کو بہترین حالت میں رکھ سکتے ہیں لیکن ساتھ جگر کو بھی خراب کرنے والے کھانوں اور غذاؤں سے اجتناب بھی ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے جگر کی دشمن اور دوست غذاؤں کی یہ فہرست بنائی ہے۔ پہلے جگر دوست غذاؤں کا ذکر ہوجائے۔

دلیہ:دلیے میں ریشے (فائبر) کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ دن کا آغاز دلیے سے کیا جائے۔ ایک جانب تو یہ موٹاپے کو دور کرتا ہے اور دوسری جانب فائبر جگر کو تندرست رکھتا ہے۔

شاخ گوبھی اور دیگر سبزیاں:شاخ گوبھی (بروکولی) اور دیگر سبزیاں جگر کے لیے بہترین کردار ادا کرتی ہیں۔ ایک جانب تو یہ جگر پر اضافی چربی جمع ہونے سے روکتی ہیں تو جگر کی حفاظت بھی کرتی ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ بھاپ میں پکائی ہوئی شاخ گوبھی بادام کے ساتھ کھائیں تو یہ جگر کے لیے بہت مفید ہوگی۔ شاخ گوبھی میں موجود کئی اجزا جگر کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔

کافی:کافی پینے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ دو تین کپ روزانہ کافی کا استعمال مرغن غذاؤں سے جگر کے پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتا ہے۔ ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کافی جگر کے سرطان کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

پانی کا استعمال:پانی جگر کے لیے مفید ہے جبکہ یہ وزن کو قابو میں رکھتا ہے۔ ضروری ہے کہ پورا دن پانی کی ضروری مقدار پی جائے اور میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے اجتناب کیجئے۔

بادام:باداموں میں وٹامن ای کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جلد اور جگر کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔ یہ جگر کی چربی کو دور کرتی ہے اور فیٹی لیور مرض کو دور کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…