اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک) اکثر ماؤں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صاف رکھنے کے لئے ان کے کان کسی تیلی (ایئر بڈ)سے صاف کرتی ہیں لیکن یہ ایک انتہائی خطرناک کام ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے صرف امریکہ میں ہر سال 12ہزار سے زائد بچے اس حرکت کی وجہ سے ہسپتال لائے جاتے ہیں جبکہ برطانیہ میں ہر سال 7ہزار لوگ کان میں تیلی مارنے کی وجہ سے زخم لگوابیٹھتے ہیں اور انہیں ہسپتال جانا پڑتا ہے۔ماہر ناک و کان کا کہنا ہے کہ بعض لوگ کان کو صاف کرنے کی غرض سے تیلی مارتے ہیں
جو کہ ایک خطرناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے کان کاپردہ زخمی ہوجاتا ہے اور کبھی اس میں سوراخ بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے قوت سماعت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کا بیرونی حصہ بھی انفیکشن کی زد میںآسکتا ہے۔ ”اگر زیادہ بے احتیاطی سے کام لیا جائے تو قوت سماعت مکمل طور پر بھی جاسکتی ہے۔ “ اگر آپ کو لگے کہ کان میں میل پھنسی ہوئی ہے تو کبھی بھی اس میں کوئی چیز نہ ڈالیں بلکہ اسے ایسے ہی چھوڑ دیں۔