بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہاتھوں پر ان رگوں کا نمودار ہونا خطرے کی علامت؟

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسالام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جب انسان بوڑھا ہونے لگتا ہے تو اس کی جلد نازک ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی پتلی بھی یہ وجہ ہے کہ عمر کے ساتھ جلد ڈھلکنے لگتی ہے، اور ہاتھوں اور پاؤں پر رگیں نمودار ہونے لگتی ہیں، لیکن اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ رگیں جوان لوگوں کے ہاتھوں اور پاؤں پر بھی موجود ہوتی ہیں۔

تو اس بات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس مسئلے کا بڑھاپے یا جوانی سے کوئی تعلق نہیں، ہاں عمر کے ساتھ جلد میں تبدیلیاں ضرور آتی ہیں، مگر عمر اس مسئلے کی اصل وجہ نہیں۔دراصل ہماری جلد کے نیچے کئی تہیں موجود ہوتی ہیں اور نچلی تہہ اگر پتلی ہو تو بھی یہ رگیں زیادہ واضح ہوتی ہیں اس کے علاوہ جو لوگ باقائدگی سے ورزش کرتے ہیں ان کے ہاتھ اور پاؤں میں کھچاؤ کے باعث بھی یہ رگیں نظر آنے لگتی ہیں۔اس کے علاوہ جلد کی رنگت بھی اس کی ایک بہت بڑی وجہ ہے، جن افراد کی جلد کی رنگت گہری( ڈارک) ہو ان کی رگیں زیادہ واضح نہیں ہوتیں اس کے بر عکس وہ افراد جن کی رنگت ہلکے رنگ کی یا زردی مائل ہوتی ہے ان کی رگیں زیادہ واضح ہوتی ہیں۔پر سوال یہ ہے کہ کیا ان کا واضح ہونا خطرے کی علامت ہے؟کچھ لوگوں کا سوچنا ہے کہ رگوں کا پھولنا جسم میں شوگر کی زیادتی کی علامت ہے، اگر رگیں پھولنے کے ساتھ نیچے دی گئی تمام علامات آپ اپنے اندر محسوس کریں تو یقیناًیہ فکر کی بات اور آپ فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔اگر آپ کی رگیں ضرورت سے زیادہ لال ہوں اور ہاتھ لگانے پر درد محسوس ہو، اس کے علاوہ اگر جسم پر نیلے اور لال دھبے نمودار ہونے لگیں تو فوری طور پر اپنا معائنہ کروائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…