بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

فالسہ ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچاو کا بہترین ذریعہ ہے

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہر نئے آنے والے سال کے ساتھ گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔گرمی کی شدت سے لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں اور ان بیماریوں کی بڑی وجہ ہیٹ اسٹروک بھی ہے ۔یوں تو گرمی سے بچنے کے بہت سے طریقے ہیں

جن میں چھتری کا استعمال ،سن گلاسز وغیرہ لیکن کھانے پینے میں سب سے زیادہ خیال اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ایسی غذائیں کھانی چاہئےجو آپ کو اعضا کے لیے بہترین ہو اور ان کو فعال ہونے میں مدد دے تا کہ وہ گرمی سے بڑھنے والے جسم کے درجہ حرارت کے ساتھ بھی موثر طریقے سے کام کر سکیں۔گرمیوں میں فالسہ ایک ایسا پھل ہے جو ہر کسی کی پہنچ میں ہے لیکن اتنا عام ہونے کے باوجود یہ کتنا خاص ہے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔اب اس کا جوس بنائیں یا ویسے ہی کھائیں، کچھ دنوں کے لیے آنے والا یہ پھل کئی طرح منہ کے ذائقہ بہتر بنانے کا کام کرتا ہے۔سب سے بڑھ کر ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
معدے کے لیے بہترین:فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے بہترین ہے، انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ Medicinal پلانٹس کے مطابق یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لیے جوس میں تین گرام اجوائن ملائیں اور تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔

وان رکھے:اس پھل کی قدرتی رنگت یعنی جامنی رنگ درحقیقت ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی وجہ سے ہے جو کہ اینتھوسیان سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ کیمیکل ایک ہارمون کولیگن (جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے)کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور جلد کی جوانی کو بحال کرتا ہے۔ فالسے کا استعمال خون کو بھی صاف کرتا ہے جس سے جلد بھی شفاف ہوتی ہے اور وہ جگمگانے لگتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…