اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر طلباوطالبات اس بات پر پریشان ہوتے ہیں کہ وہ تمام چیزیں یاد کرکے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی امتحان شروع ہوتا ہے وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ایسے طلباء کیلئے ایسی بوٹی موجود ہے جسے سونگھنے سے یاد کی ہوئی چیزیں کو آسانی سے دہرایاجاسکتی ہیں۔
اس بوٹی کا نام روزمیری ہے اور یہ نہ صرف کھانوں کو لذیذ بنانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے یاداشت بھی مضبوط ہوتی ہے۔ تحقیقکے مطابق اگر بچوں کو اسے سونگھایا جائے تو نہ صرف ان کی یاداشت اچھی ہوگی بلکہ بڑوں کی یاداشت پر بھی یہ انتہائی اچھا اثر رکھتی ہے۔ تحقیق کار نے بچوں کو بتایا”آپ یہاں یاداشت سے متعلق ایک کھیل کھیلنے آئے ہیں،پریشان نہ ہوںاور اپنی بہترین کوشش کرکے جو باتیں میں آپ سے پوچھوں اس کاجواب دیں۔“ جو بچے خوشبو والے کمرے سے گئے تھے ان کی یاداشت اچھی ثابت ہوئی،بالخصوص انہیں پہلے سے یاد کی ہوئی چیزیں بآسانی یاد آگئیں۔تحقیق کار ڈاکٹر مارک موس کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کا حتمی جواب نہیں مل سکا کہ روزمیری میں ایسی کیا خاص بات ہے جس کی وجہ سے ہماری یاداشت یں بہتری آتی ہے لیکن ایک بات ثابت شدہ ہے کہ اس کی وجہ سے یاداشت یقینابہتر ہوجاتی ہے۔