پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹماٹر کی وافر مقدار ،سستے نرخوں پر فراہمی جاری ،ٹماٹر کو محفوظ بناکر چھ ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے‘ محکمہ زراعت

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ ٹماٹر کی پنجاب میں وافر مقدار اور سستے نرخوں پر فراہمی جاری ہے لہٰذا اس موقع سے فائدہ اٹھاکر ٹماٹر کو محفوظ بناکر چھ ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ٹماٹر کو

فریز کرکے بھی مستقبل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لیا جائے۔ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے۔ گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ٹماٹر اپنی بھرپور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں میں اہم مقام رکھتا ہے۔ اس میں حیاتین اے اور سی ، ریبوفلیون، تھایامین، تایاسین اور معدنی نمکیات ، لوہا، چونا، فاسفورس وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ دنیا میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ پاکستان کی اوسط پیداوار 4ٹن فی ایکڑ ہے۔ ٹماٹر پنجاب بھر میں کاشت ہوتا ہے لیکن مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ فی ایکڑ اوسط پیداوار ہے۔ ٹماٹر ہر گھر کے کچن کی اہم ضرورت ہے۔ ٹماٹر کی چٹنی، پیسٹ اور کیچپ وغیرہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی مانگ بیرونی ممالک میں دن بدن بڑھ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…