اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جلد ایک کریم یا روغن گنجے پن کا علاج یا بالوں کو سفید ہونے سے روک سکے گا۔یہ دعویٰ امریکا میں ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔تحقیق درحقیقت کینسر کی رسولیوں کی تشکیل کے حوالے سے تھی مگر محققین نے حادثاتی طور پر وہ خلیات دریافت کرلیے جو بال بنانے اور انہیں سفید کرنے کا باعث بنتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ کام یہ جاننے کے لیے تھا کہ کچھ مخصوص اقسام کی رسولیاں کیسے بنتی ہیں
مگر ہم نے جانا کہ بال کس طرح سفید ہوتے ہیں اور ان خلیات کی دریافت کی جو کہ بالوں کی نشوونما بڑھاتے ہیں۔ مستقبل میں ایسا طریقہ کار تشکیل دیا جاسکے گا جو کہ گنج پن کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔آئی کہ KROX20 نامی پروٹین جو کہ عام طور پر اعصاب کی نشوونما سے متعلق سمجھا جاتا ہے، جلدی خلیات میں تبدیلی لاتا ہے جو کہ بالوں کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔یہی خلیات ایک پروٹین ایس سی ایف بناتے ہیں جو کہ بالوں کی رنگت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔