اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنلوگوں کو اٹھتے بیٹھتے اپنے گھٹنوں یا ان کے اطراف سے چٹخنے کی آواز آتی ہے وہ آگے چل کر ہڈیوں کے ایک عام لیکن انتہائی تکلیف دہ مرض گٹھیا کے شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ درد نہ بھی ہو لیکن صرف گھٹنوں سے کٹ کٹ کی آواز آنا بھی اس مرض کی آمد کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ
اس طرح لوگ قبل از وقت اس مرض کو ہونے سے روک سکتے ہیں اور اپنی زندگی آسان بناسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں اوسٹیوآرتھرائٹس یعنی استخوانی گٹھیا کا مرض ظاہر ہونے کے باوجود بھی ضروری نہیں کہ لوگ اس کی تکلیف محسوس کرسکیں۔ ایسے لوگوں میں درد کے بجائے گھٹنے بجنے کی آواز نمایاں ہوتی ہے اور قبل ازوقت انکشاف سے اس مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔