اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ رات میں ٹانگوں میں درد کی وجہ سے ٹھیک طرح سو نہیں پاتے،جس کے باعث ان کی نیند پوری نہیں ہوتی اور وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔رات کو ٹانگوں میں درد ہونے کو بنیادی طور پر ‘‘لیگ سنڈروم’’کہا جاتا ہے
جس انسان کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے وہ بہت درد اور تکلیف میں زندگی گزارتا ہے ،’’لیگ سنڈروم’’ میں مبتلا افراد کو گردوں میں خرابی اور شوگر جیسی بیماریاں ہونے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔ان تمام بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ ‘‘لیگ سنڈروم’’سے نجات حاصل کی جائے ،ماہرین کے مطابق اس بیماری کے ہونے کی ایک وجہ ورزش نہ کرنا ہے جولوگ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے وہ اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں ،اس کے علاوہ جسم میں وٹا منز،منرلز اور پانی کی کمی کی وجہ سے بھی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔اگر کوئی شخص اس بیماری کا شکار ہے تو اسے لازمی اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہئے لیکن یہاں ایک آسان سانسخہ بتایا جارہا ہے جو اس بیماری پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے،ایک صابن کی ٹکیا لیں اور اسے اپنی چادر یا بستر کے نیچے رکھ کر سوئیں ،یہ طریقہ کتنا کا ر آمد ہے کچھ خاص داکٹرز نے نہیں کہا لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ صابن میں موجود میگنیشئم ‘‘لیگ سنڈروم’’میں مفید ہوتا ہے۔ڈاکٹر او زیڈ کے مطابق اس عمل کیلئے لیونڈر صابن بہترین ہوتا ہے کیونکہ یہ مسلز کو قدرتی طور پر آرام پہنچاتا ہے لیکن بعض ماہرین نے اس ٹوٹکے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔