اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی لوگ چیز(پنیر)اس وجہ سے نہیں کھاتے کہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ پنیر کھانے سے ان کا وزن بڑھ گا اور وہ موٹے ہوجائیں گے لیکن اب سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ اگر باقاعدگی سے پنیر کھایا جائے تو انسان جگر کے کینسر سمیت دیگر امراض سے محفوظ رہنے کے ساتھ اس کی عمر لمبی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنیر میں ایک کمپاؤنڈ ’’سپیرمیڈین‘‘ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جگر کے خلیوں کو نقصان کم پہنچتا ہے
ہمارا جگرٹھیک طرح سے کام کرتا ہے۔ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں چوہوں پر کی گئی تحقیق میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ چوہوں کو پنیر کھلانے سے ان کی عمر بڑھتی ہے۔تحقیق میں انہوں نے چوہوں کو ساری عمر پنیر کھلایا اور یہ دیکھا کہ ان کی اوسط عمر میں25فیصد اضافہ ہوا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگر انسان کو بھی پنیر کھلایا جائے تو اس میں موجود’’سپیرمیڈین‘‘ کی وجہ سے جگر کو نقصان پہنچانے والے جراثیم ختم ہوتے ہیں اور یہ کینسر سے بھی محفوظ رہتاہے۔