جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بڑھاپے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وگ عمر بڑھنے پر نوجوان نظر آنے کے لیے ہزاروں لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں، مگر ان مہنگی کریموں یا دیگر طریقہ کار کو اپنانے کی بجائے اپنے طرز فکر کو بدلنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

نوبیل انعام یافتہ سائنسدان ایلزبتھ بلیک برن اور طبی ماہر ایلیسا اپل نے برسوں تک ڈی این اے میں پائے جانے والے ٹیلو میئرز کے اثرات پر تحقیق کی۔ مخصوص طرز فکر ٹیلو میئرز کی لمبائی کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں جلد بڑھاپا طاری ہوجاتا ہے اور موت کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ٹیلو میئرز کروموسومز میں ہوتے ہیں جن کی لمبائی میں کمی آنا بڑھاپے اور عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض سے جڑا ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق غصہ اور دیگر افراد پر شبہ کرنا جلد بوڑھا کرنے کا باعث بنتا ہے۔اسی طرح ماضی میں گم رہنا بھی جلد بڑھاپا طاری کرسکتا ہے جبکہ مسائل کو اپنے ذہن پر طاری کرلینا بھی اسی نقصان کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ منفی خیالات اور جذبات کا غلبہ اور خیالی پلاؤ پکانے کی عادت بھی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی سوچوں یا طرز فکر پر قابو پاکر بڑھاپے کی جانب سفر کو سست بلکہ کچھ پہلوؤں سے ریورس بھی کیا جاسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج محققین نے اپنی نئی کتاب دی ٹیلومیئر ایفیکٹ : اے ریولیشنری اپروچ ٹو لیونگ ینگر، ہیلتھیر اینڈ لانگر میں پیش کیے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…