بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’جاپان کینیڈا اور یورپین ممالک میں اوسط عمر 80-90 سال‘‘ پاکستان سمیت دیگر ممالک 45سے 46سال کیوں ہے؟ ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد، انفیکشن اور ٹراما کنٹرول کرکے عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ممکن ہے، جاپان،کینیڈا اور مغربی ممالک میں لوگوں کی اوسط عمر 80-90سال ہے جبکہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں یہ اوسط عمر 45-46سال ہے جس میں کمی واقع ہورہی ہے، وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے جدید طریقے اپنائے جارہے ہیں

جس میں ترکی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس معاونت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیاء نے ورلڈ ہینڈ ہائی جین ڈے کے حوالے سے کالج میں منعقدہ واک اور ہسپتال میںانفیکشن کنٹرول ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا- میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین ، ترکی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس ڈاکٹر فتح کرادڈیمر ، ڈاکٹر ممت تسکین کے علاوہ اسٹاف ڈاکٹرز اور نرسز نے واک میں شرکت کی- پروفیسر راشد ضیاء نے کہا کہ انفراسٹرکچرل ڈویلپمنٹ اور جدید تشخیصی آلات کے ساتھ ڈاکٹرز اور نرسز کے رویوں اور جذبہ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ مریض کے ساتھ ڈاکٹر اور نرسز کا رویہ ایسا ہونا چاہیے جیسا کہ قریبی عزیز کے ساتھ ہوتا ہے- انہوں نے کہا کہ کوالٹی ٹریٹمنٹ ضرور ی ہے تاکہ مریض کو احساس ہو کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے- ڈاکٹر راشد ضیاء کا کہنا تھا کہ دوسروں سے حسن سلوک اور اپنی مٹی کا قرض اتارنے کی لگن ہی زندگی کی اصل بنیاد ہے- انہوں نے کہا کہ انفیکشن کنٹرول کے لئے ہاتھوں کی صفائی اور صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت پختہ کرنے کی ضرورت ہے- فیڈر کا استعمال کم کرکے اور بریسٹ فیڈنگ کو رواج دے کر بچوں میں انفیکشن کو کم کرکے ان کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں-میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر سہیل ثقلین نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 5مئی ورلڈ ہینڈہائی جین ڈے ہے –

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دے کر صفائی اور حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے- ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں ترکی کے ماہرین نے ہسپتال کے ویسٹ کو صحیح طریقہ پر ٹھکانے لگانے، انفیکشن کنٹرول کے سلسلہ میں راہنمائی اور تربیت فراہم کی ہے اور 4مئی کو ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں جناح ہسپتال کے علاوہ گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کے ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں-

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق جناح ہسپتال میں اس سلسلہ میں تمام اقدامات کئے جارہے ہیں- انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ ٹرشری کیئر ہسپتالوں خصوصا جناح ہسپتال میں ترقیاتی کاموں ، صفائی، انفیکشن کنٹرول اور ایمرجنسی سروسز کو اعلی معیار پر لے جانے کے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں- ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال کو ماڈل اور پیشنٹ فرینڈلی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…