اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چودہویں کا چاند اور چاندنی رات کا سما ہر کسی کو پسند آتا ہے لیکن اس کا ایک نقصان بھی ہے ،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چودھویں کا پورا چاند لوگوں کی نیند پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ تحقیق کے مطابق جس رات پورا چاند روشن ہوتا ہے اس رات لوگوں کو سونے میں زیادہ وقت لگتا ہے اور ان کی نیند کا معیار بھی قدرے کم تر ہوتا ہے۔
تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے 33 رضاکاروں کو اندھیرے کمروں میں سلایا۔ لیکن پھر بھی پورے چاند کے اثرات نیند پر غالب آگئے۔ پورے چاند کی راتوں میں کی گئی تحقیق میں شریک رضاکاروں کے جسم میں میلاٹونن نامی ہارمون میں بھی کمی دیکھی گئی۔اندھیرے میں انسانی جسم زیادہ میلاٹونن پیدا کرتا ہے جبکہ اجالے میں میلاٹونن کم ہو جاتا ہے۔