جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ٓآئس کریم کیسے تیارکی جارہی ہے ،شوقین افراد کوپنجاب فوڈاتھارٹی نے بڑاسرپرائزدیدیا

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے رات گئے کاروائی کرتے ہوئے مرغیوں کی چربی اور ملک پاؤڈر سے آئس کریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور لاثانی قلفہ نامی فیکٹری میں مرغیوں کی چربی کو پگھلاکر بطور

فیٹ آئس کریم میں استعمال کرنے، بغیر لائسنس فیکٹری چلانے، زائد المعیاد آئس کریم ، پگھلی ہوئی آئس کریم اور زازہ آئس کریم کو ایک ساتھ رکھنے پر فیکٹری کو سیل کر کے بھاری مقدار میں مرغیوں کی چربی ، کیمیکل اور دیگر مال برآمد کر لیا۔لاثانی قلفہ نا می فیکٹری شہر کے بڑے شادی ہالز اور ہوٹلوں کو آئس کریم سپلائی کرتی تھی۔ دیگر کاروائیوں میں انعم روڈ گلیکسی پر منوراینڈبابا پان شاپ کو گٹکا بیچنے اور فوڈ لا ئسنس نہ ہونے پرسیل ، کا مران پارک بارادری روڈ سٹریٹ 7 پرسبحانی فوڈ پروڈ کٹس کو مکھیوں کی بھر مارپر،سگریٹ نوشی،ناقص صفائی انتظامات ،خام مال کاواضح ریکارڈ نا ہونے اورسٹیبلائزرکے استعمال نہ کرنے پر سیل کر دیا۔کینال بینک روڈ سندر اڈا پر واقع لائنز فوڈ اینڈ بیوریجز کو سرکاری احکامات پر ڈ ی سیل کر کے 7دن کے اندر بہتری کے احکامات جاری۔ مصطفی آباد علا مہ اقبال روڈ پر واقع شمسی سو ئٹس کو صفائی کے انتظا مات کو بہتر کرنے فوڈ گریڈ کلر کو یقینی بنانے کیاور مینوفیکچر نگ ریکارڈ رکھنے کی ہدایات دے کرڈی سیل جبکہ نشترٹاون میں واقع صغیر محمد بیکری کو مناسب سٹوریج اور لیبل شدہ بیکر ی آ ئٹمزرکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ جمیل آ باد سنگھ پورہ منڈی میں بٹ سوڈاواٹر کوشادباغ میں بندو خان سوئٹس اینڈ بیکرز پر چھاپے کے دوران تسلی بخش صورت حال پر مناسب لیبلنگ اور مینو فیکچر نگ ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ٹوکے وال چو ک شادباغ میں بشیر میرج ہال اور نور محل شیری ہال کو صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایات کے ساتھ لائسنس نوٹس جاری کیا گیا ۔ٹوکے وال چوک شاد باغ میں ہی پر راشد ٹریڈرز کو مینو فیکچرنگ اور ایکسپا ٹری ڈ یٹس کی لیبلنگ یقینی بنانے کی ہدایات کے ساتھ لائسنس نوٹس جاری کیے گیے ۔جوہر ٹاون میں لا ئیکاآ ئس کر یم اور امیر چوک پر واقع صدام ریسٹورنٹ کو سرکاری احکامات پر ڈی سیل کر کے 7دن میں بہتری لانے کے بعد پروڈکشن کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…