لاہور ( این این آئی) معدہ، پتھری، یرقان اور جگرکے امراض سے چھٹکارا پانے کیلئے ان سبزیوں کا استعمال کریں ، مولی اور گاجر کا استعمال معدہ، پتھری، یرقان اور جگر کے افعال درست بنانے میں بہترین مددگار ہیں۔ماہرین کے مطابق مولی میں وٹامن اے، بی، سی اور ای ہوتے ہیں جو معدہ، پتھری اور
یرقان میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ نشہ آور ادویات سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھی مولی کے سبز پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے گاجر وٹامن اے کا خزانہ ہے۔ اسے کچا کھائیں یا پکا کر کھائیں یہ نظر اور جگر کیلئے انتہائی مفید ہے۔ گاجر کا جوس آدھے سر کے درد کو دور کرتا ہے۔