اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)گورا ہونا ہمارے ہاں خواتین کا عام مسئلہ ہے۔ مختلف کریمز یا لوشن جو بازار میں مہنگے داموں فروخت کیئے جاتے ہیں ان سے وقتی طور پر تو رنگت گوری ہوجاتی ہے لیکن اس اشیا کے دیر پا اثرات اچھے نہیں ہوتے۔ یہ اثرات دانوں، دھبوں، چھائیوں، کی صورت میں ہمارے سامنے آتے ہیں۔ کوشش اس بات کی کرنی چا ئیے کہ چہرے کی رنگت خواہ کیسی ہو اس میں نکھار لانے کے ساتھ ساتھ صحت مندی اور تازگی رکھنے کی کوشش کی جائے۔
اس سلسلے میں متوازن غذا بہترین کام انجام دیتی ہے۔ اس کے ساتھ اپنے آپ کو ہر قسم کے ذہنی دبا اور اعصابی کشیدگی سے دور رکھنے کی کوشش بھی آپ کے چہرے پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ یوں تو متوازن غذا ہر ایک کے لیے ہی انتہائی ضروری تصور کی جاتی ہے۔ مگر کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جنہیں اگر آپ اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنالیں تو اس سے آپ کے چہرے پر نکھار پیدا ہوگا اور رنگ بھی صاف ہوگا۔1۔مچھلی چکنائی والی مچھلی یا آئلی فش جیسے ٹیونا یا سیلمن کھانا جسم کے لیے ہر طرح سے مفید اور کار آمد ہے اس لیے کہ جب آپ مچھلی کھاتے ہیں تو آپ کے جسم میں بائیوٹین اور وٹامن بی بننے کے کمیکلز تیار ہوتے ہیں جوکہ جسم میں کئی اہم فنکشن ادا کرتے ہیں یہ نہ صرف فیٹی ایسڈ بنانے کا ایک اہم رکن ہے بلکہ جسم کے میٹابولزم نظام کو بھی متحرک اور فعال رکھنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ مچھلی کے ذریعے بننے والا بائیوٹین اسکن کو صاف رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔2۔تخم ملنگااس جادوئی بیج میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جسم میں موجود ایسے سیل یا خلیات کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس سے آپ کی اسکن کی حفاظت ہوتی ہے نہ صرف یہ بلکہ یہ اسکن کو قدرتی موئسچرائزر بھی فراہم کرتا ہے تخم ملنگا کے ساتھ اخروٹ میں بھی ان فیٹی ایسڈ کی بھرپور اور وافر مقدار پائی جاتی ہے اگر آپ سبزی خور ہیں تب آپ کے کھانوں میں تخم ملنگا ایک بہترین فوڈ ثابت ہو سکتا ہے۔
تخم ملنگا میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف اسکن کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ اس میں قدرتی چمک بھی برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔3۔شکرقندیشکر قندی جسے سوئیٹ پوٹیٹو بھی کہا جاتا ہے میں قدرتی طور پر پانی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس سے آپ کے جسم کو بہت پانی ملتا ہے اور آپ کی اسکن اور جسم میں موجود دوسرے خلیات کو ڈی ہائی ڈریٹ (پانی کی کمی کا) ہونے سے بچاتا ہے۔ اس لیے ماہر غذائیت اور ماہرآرائش اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی غذا میں شکر قندی کا استعمال ضرور جاری رکھیں کیونکہ اس میں موجود پانی اسکن کے لیے بے حد فائدہ دیتا ہے۔ رنگت صاف ہوتی ہے اور جلد میں قدرتی طور پر شادابی پیدا ہوتی ہے۔ بالکل اسی طرح دوسری سبزیاں مثلا گاجر، پالک اور شکرقندی میں وٹامن A کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔ ان سبزیوں کے استعمال سے اسکن میں سرخی اور تازگی پیدا ہوتی ہے۔ گاجر، شکر قندی اور پالک کو پکانے کے بجائے اگر انہیں صرف ابال کرہی استعمال کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آتے ہیں۔4۔بادام خشک میوہ جات میں بادام ہر طرح سے چہرے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے بادام میں وٹامن ای کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ اور وٹامن ای اسکن کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اکثر خواتین(خاص طور سے ورکنگ خواتین) کے چہرے کی جلد دھوپ کی شدت سے جھلس جاتی ہے اور اکثر اوقات سن بلاک بھی اس پر اثر نہیں کرتا بادام میں موجود وٹامن ای آپ کے چہرے کی جلد کو دھوپ کی تیز شعاعوں سے تباہ ہونے سے بچاتا ہے اس لیے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ بادام کسی بھی سن اسکرین کا بہترین نعم البدل ثابت ہوسکتا ہے۔5۔سورج مکھی کے بیجبادام کی طرح سورج مکھی کے ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں بھی وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو اسکن کو ہرطرح سے صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے اپنے روز مرہ کے کھانوں میں بادام کے ساتھ سورج مکھی کے ان بیجوں کا بھی استعمال رکھیں اور پھر اس کے حیرت انگیز نتائج اپنے چہرے پر دیکھیں۔ موسم کے تغیرات، چہرے کی جلد پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کا اثر چہرے پر بھی پڑتا ہے۔
وٹامن ای ان خلیات کو دوبارہ بنانے اور انہیں قائم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جس سے اسکن میں تازگی اور نکھار پیدا ہوتا ہے اور اسکن صحت مند رہتی ہے۔6۔اورنج جوساورنج میں قدرتی طور پر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کو کھانا یا اس کا جوس بناکر پینا دونوں ہی طریقہ اسکن اور صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اورنج جوس جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا وٹامن سی جسم میں کولاجن بنانے میں بھی اہم کردار کرتا ہے جس سے آپ کے جسم کو بنیادی طور پر پروٹین فراہم ہوتی ہے۔اورنج جوس میں موجود وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹس کے طور پر بھی کام کرتا ہے جوکہ نہ صرف اسکن کی حفاظت کرتا ہے بلکہ جلد کے خلیات کو تباہ ہونے سے بھی بچاتا ہے