اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھچیزیں ہم روزانہ ایسی کھاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت پیدا ہونے کے ساتھ زہریلے اور فاسد مادے جسم میں اکٹھے ہوتے رہتے ہیں۔ورزش سے دوری اور روزمرہ کی روٹین کی وجہ سے یہ مادے بڑھتے جاتے ہیں اور ایک وقت آتا ہے کہ
ہم صحت کے مسائل کا شمار ہوجاتے ہیں۔اگر آپ اپنی صحت کوٹھیک رکھنے کے ساتھ جسم سے فاسد مادے نکالنا چاہتے ہیں تو ایپسام نمک سے نہائیں۔اس نمک سے نہانے سے آپ کے جسم سے تمام فاسد مادے نکلنے کے ساتھ آپ کے پٹھے مضبوط ہوں گے اور جسم میں خون کی گردش بہتر ہوگی۔ایپسام نمک بآسانی بازار میں مل جاتا ہے ،اسے باغبانی میں پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ نہانے سے قبل ٹب میں ایپسام نمک ملائیں ، حل کریں اور اس میں 40منٹ تک جسم کو ڈبوکر بیٹھ جائیں۔ پہلے 20منٹ میں یہ آپ کے جسم میں جذب ہوگااور اگلے 20منٹ میں یہ جسم میں اپنا کام شروع کردے گا۔اس میں موجود میگنیشیم آپ کے خون کے گردش کو ٹھیک کرتے ہوئے اس میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت کو بڑھائے گا۔ اس میں بیٹھنے سے آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی ٹھیک ہونے لگے گا۔وزن کے حساب سے مقدار25کلوگرام وزن کے لئے آدھا کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔25سے45کلوگرام وزن کے لئے ایک کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔45سے 70کلوگرام وزن کے لئے ڈیڑھ کپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔70سے 90کلوگرام وزن کے لئے دوکپ ایپسام نمک لیں اور ٹب میں ملاکر اس میں بیٹھ جائیں۔