پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

’’گرمی کے موسم کا سب سے خوبصورت تحفہ ‘‘

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ٹھنڈی غذائیں اور مشروبات کا استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے جب کہ گرمیوں میں سب سے اہم چیز جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے وہ ہے غذا کیونکہ کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

کیری کا شربت: گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں

kerry-1493211278

 

لیموں پانی:اس پانی کا استعمال جسم کو نہ صرف ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

lemo-1493211295

 

ناریل پانی:ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے اس کی وجہ سے نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں معدنیات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

narial-1493211417

 

پیاز کا استعمال:گرمیوں میں پیاز کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں شامل اجزا لو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لہذا روزانہ سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیاز کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

pyaz-1493211324

 

لسی:ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے لہذا ہمیں لسی کا استعمال بھی رکھنا چاہیے۔

 

lassi-1493211309

آلوچہ:گرمیوں کے موسم میں آلوچے کا استعمال جسم کو اہم معدنیات فراہم کرتا ہے جو پسینہ نکلنے سے ضائع ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ آلوچہ لو سے بچاؤ میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

aalo-1493211393

 

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…