منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بازاروں کی لسی پینے کے شوقین افراد یہ خبر پڑھ لیں، بڑے نقصان سے بچ جائیں گے

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ (این این آئی)ضلع لیہ میں مضر صحت لسی پینے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا۔139 ٹی ڈی اے گاؤں کے رہائشی 55 سالہ محمد بخش اس کی اہلیہ زینب، بیٹے الطاف ، شہباز، محمد حسنین اور پوتا امتیاز، بیٹی نورین بی بی اور مہر بی بی، نواسیاں بسمہ، محوش اور اریبہ کو نیم بے ہوشی کی حالت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔پڑوسی کا

حوالہ دیتے ہوئے ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ان تمام افراد نے لسی پی تھی اور سو گئے تھے۔پڑوسیوں کو اس وقت پریشانی لاحق ہوئی جب صبح 11 بجے تک ان میں سے کوئی بھی نہیں اٹھا اور جب اٹھے تو انہیں چکر آرہے تھے اور انہوں نے الٹیاں کرنی شروع کردیں۔اس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو کال کی گئی جنہوں نے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریضوں کے معدے سے نمونے لے لیے گئے ہیں جنہیں مزید جانچ کیلئے فورنزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…