اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر اور جان لیوا ہے مگر موٹاپا اس سے بھی زیادہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق تمباکو کے مقابلے میں موٹاپا مختلف امراض کا شکار بنا کر قبل از وقت موت کا خطرہ 47 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق ہائی کولیسٹرول اور ذیابیطس بھی ایسے امراض ہیں جو جلد موت کا باعث بن سکتے ہیں مگر ان کا بھی موٹاپے سے کوئی مقابلہ نہیں۔ماضی میں کہا جاتا تھا کہ تمباکو نوشی کی شرح میں کمی نہ کی گئی تو مختلف امراض کے باعث موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
مگر آج کے عہد میں یہ بات موٹاپے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ موٹاپے پر کنٹرول ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔ جسمانی وزن میں کمی صحت کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ جن لوگوں کا جسمانی وزن عمر کے کسی بھی حصے میں زیادہ رہا ہو ان میں معمول کے جسمانی وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح موٹاپے کے شکار افراد میں یہ خطرہ 65 فیصد جبکہ بہت زیادہ موٹے لوگوں میں ڈیڑھ سو فیصد کے لگ بھگ ہوتا ہے۔