دودھ کے دانت محفوظ رکھیں اور اپنے بچوں کی زندگیاں بچائیں

26  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ہر جگہ جب کوئی بچہ پہلے دانت سے محروم ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ وہ بڑا ہورہا ہے، جبکہ مغرب میں اس موقع پر والدین بچوں کے تکیوں کے نیچے کچھ رقم بھی رکھتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ آپ اس دودھ کے دانت کا کیا کرتے ہیں ؟ کچھ تو اسے جذباتی نشانی کے طور پر سنبھال لیتے ہیں مگر متعدد بس پھینک دیتے ہیں کیونکہ آخر وہ کس کام کا ہوسکتا ہے؟اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ دانت مستقبل میں آپ کے بچے کی جان بچانے کا کام بھی کرسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بچوں کے دودھ کے دانت اسٹیم سیلز کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بالغ ہونے کے بعد اگر بچے کو کسی بھی وجہ سے ٹشو تبدیل کرانے کی ضرورت ہو تو دانت میں موجود اسٹیم سیلز مطلوبہ ٹشوز کو اگانے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ لیکن اس میں ایک چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ دانت کو محفوظ رکھنے کا طریقہ اسٹیم سیلز کی طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔یعنی دانت کو صرف کسی ڈبے میں رکھنا اسٹیم سیلز کی طاقت برقرار رکھنے کے لیے ضروری نہیں بلکہ اسے لیکوئیڈ نائٹروجن والٹ میں رکھنا ہوتا ہے جہاں اسٹیم سیلز برسوں تک قابل استعمال رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…