بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وہ 7 چیزیں جو صبح اٹھتے ہی کرنی چاہیں

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں، جنھیں نیند مکمل کرنے کے بعد بھی بستر سے اٹھنا پسند نہیں ہوتا، جبکہ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو نیند مکمل نہیں کرپاتے لیکن وقت پر اٹھنے کے لیے الارم سیٹ کر دیتے ہیں۔جلدی سونا اور سویرے اٹھنا صحت مند افراد کی نشانی ہے اور ماہرین کہتے ہیں کہ صحت مند افراد کو ہر روز اٹھنے کے بعد 7 کام کرنے چاہیں۔

پانی یا جوس پئیں: اٹھنے کے بعد پانی یا جوس پینا چاہیے، اس سے جسم میں نمکیات کی مقدار درست رہتی ہے جبکہ ہاضمے میں بہتری اور جلد کی رنگت بھی بہتر ہوتی ہے۔کوشش کریں کہ تازہ لیموں یا سیب سمیت دیگر فروٹ سے بنا جوس پئیں، اگر وہ دستیاب نہیں تو پانی ہی پی لیں۔

فون یا ای میل چیک نہیں کریں:اٹھنے کے بعد ایک گھنٹے تک اپنا موبائل فون یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال نہیں کریں۔اگر اٹھتے ہی یہ چیزیں استعمال کریں گے تو آپ ضروری اور صحت کے لیے فائدہ مند کام کرنے سے رہ جائیں گے، کیوں کہ ممکن ہے کہ آپ کو کوئی لازمی اور پریشان کرنے والی ای میل یا پیغام موصول ہوا ہو۔

شکریہ ادا کریں:یہ عین اسلامی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ نیند سے اٹھنے کے بعد ان تمام نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے، جن سے زندگی آسان ہوئی۔نعمتوں کا شکرادا کرنے سے انسان کی سوچ بھی بہتر ہوتی ہے، اور دن بھی اچھا گزرتا ہے۔
گھر یا کمرے سے باہر نکلیں اور گہری سانسیں لیں:صبح کے وقت لگنے والی ہوا نہایت ہی سکون بخش اور ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اٹھنے کے بعد جوس یا پانی پینے کے فوراً بعد گھر یا کمرے سے نکل کر کچھ دیر تک گہری سانسیں لینی چاہیے۔

جسم کو متحرک کریں:اٹھنے کے بعد کئی لوگوں کو سستی چھائی رہتی ہے، نہانے اور کئی منٹ گزر جانے کے باوجود ان کی سستی ختم نہیں ہوتی، اور ماہرین سستی کو ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اٹھنے کے بعد اور ناشتہ کرنے سے پہلے اپنے جسم کو متحرک کریں تاکہ آپ ٹھیک سے ناشتہ کر سکیں۔

صحت مند کھانوں سے ناشتہ کریں:اچھی صحت کا دارومدار اچھے کھانوں پر ہوتا ہے، کم چکنائی والے کھانے ہی صحت مند زندگی کا راز ہیں۔ناشتے میں انڈے اور فروٹ سمیت ہلکی پھلکی غذا پر مشتمل صحت مند کھانے کھائیں۔

خود کو کام کے لیے تیار کریں:ناشتہ کرنے کے بعد فورا ہی آپ خود کو ذہنی طور پر کام کے لیے تیار کریں، اور مثبت سوچوں کے ساتھ کام کی منصوبہ بندی کریں۔دفتر یا اپنے کام کی جگہ پہنچنے سے پہلے ہی ذہنی طور پر خود کو اچھے، معیاری اور تیز رفتار کام کے لیے تیار کریں.اور پھر کام کے آغاز سے باقی دن کی شروعات کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…